تل ابيب ، 14 دسمبر (رائٹر) اسرائيل اور فلسطين مذاکرات کى ناکامى کے خدشات کے درميان امريکى وزيرخارجہ نے اس کى کاميابى کى اميد ظاہر کى ہے۔ مشرق وسطىٰ کے اپنے دوسرے دورے کے اختتام پر بولتے ہوئے وزير خارجہ جان کيرى نے کل کہا کہ اسرائيل اور فلسطين امن مذاکرات کے خواہاں ہيں اور اپريل کے اختتام تک کسى حتمى معاہدے کى توقع ہے۔
ايک سرکردہ امريکى سفير نے خواہش ظاہر کى ہے کہ دونوں فريق کو ايک ايسے
معاہدے پر رضامند ہونا چاہئے جو سيکورٹى، يروشلم کا مستقبل اور پناہ گزينوں کا مستقبل جيسے اہم مسائل کا حل پيش کرے۔
واضح رہے کہ فلسطينيوں کو خدشہ ہے کہ اس طرح کا ابتدائى معاہدہ ان کى اميدوں پر پانى پھيردے گا اور مغربى کنارا،غزہ پٹى اور مشرقى يروشلم ميں ايک آزاد رياست بنانے کا ان کا ديرينہ مطالبہ سر دخانے ميں ڈال ديا جائے گا ۔ مندرجہ بالا علاقوں کو 1967 کى جنگ ميں اسرائيل نے اپنے قبضے ميں لے ليا تھا۔